Print this page

فرقۂ امامیہ جعفریہ

Rate this item
(0 votes)
فرقۂ امامیہ جعفریہ
١۔دور حاضر میں امامیہ فرقہ مسلمانوں کاایک بڑافرقہ ہے :
1۔دور حاضر میں امامیہ فرقہ مسلمانوں کاایک بڑافرقہ ہے ، جس کی کل تعداد مسلمانوں کے تقریباً ایک چوتھائی ہے ، اور اس فرقہ کی تاریخی جڑیں صدر اسلام کے اس دن سے شروع ہوتی ہیں کہ جس دن سورہ بینہ کی یہ آیت نازل ہوئی تھی :
(اِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْاوَعَمِلُواالصَّالِحَاْتِ اُوْلٰئِکَ ہُمْ خَیْرُالْبَرِیَّةِ )(١)
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح انجام دیا وہی بہترین مخلوق ہیں۔
چنانچہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول خدا ۖ نے اپنا ہاتھ علی ـکے شانے پر رکھا اس وقت اصحاب بھی وہاں موجود تھے، اور آپ نے فرمایا :
'' یٰا عَلِیُّ اَنْتَ وَ شِیْعَتُکَ ہُمُ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ ''
…………………
(١)سورہ بینہ ، آیت : ٧.

اے علی! تو اور تیرے شیعہ بہترین مخلوق ہیں ۔
مذکورہ آیت کی تفسیر کے ذیل میں دیکھئے : تفسیر طبری ( جامع البیان ). در منثور ؛مؤلفہ علامہ جلال الدین سیوطی شافعی . تفسیر رو ح المعانی ؛مؤلفہ آلوسی بغدادی شافعی .
اسی وجہ سے یہ فرقہ - جو کہ امام جعفر صادق ـ کی فقہ میں ان کا پیرو ہونے کی بنا پر ان کی طرف منسوب ہے- شیعہ فرقہ کے نام سے مشہورہوا ۔

٢۔شیعہ فرقہ کثیر تعداددنیا کے مختلف ممالک میں زندگی بسرکرتاہے :
2۔شیعہ فرقہ کثیر تعداد میں ایران ، عراق ، پاکستان اور ہندوستان میں زندگی بسرکرتاہے ، اسی طرح اس کی ایک بڑی تعداد خلیجی ممالک ، ترکی ، سیریا ( شام )، لبنان، روس اور اس سے جدا ہونے ہونے والے جدید ممالک میں موجود ہے ، نیز یہ فرقہ یورپی مالک جیسے انگلینڈ ، جرمنی ، فرانس اور امریکہ ، اسی طرح افریقی ممالک ، اور مشرقی ایشیا میں بھی پھیلا ہوا ہے ، ان مقامات پر ان کی اپنی مسجدیں اور علمی ، ثقافتی اور سماجی مراکز بھی ہیں ۔

3:-۔ اس فرقہ کے افراد دیگر مسلمان بھائیوں کے ساتھ بڑے پیار و محبت سے رہتے ہیں
٣۔ اس فرقہ کے افراد اگرچہ مختلف ممالک ،قوموں اور متعدد رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے دیگر مسلمان بھائیوں کے ساتھ بڑے پیار و محبت سے رہتے ہیں ،اور تمام آسان یا مشکل میدانوں میں سچے دل ا ور اخلاص کے ساتھ ان کا تعاون کرتے ہیں،ا ور یہ سب اس فرمان خدا پر عمل کرتے ہوئے انجام دیتے ہیں:(اِنَّمَاالْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَة )(١)
…………………
سورۂ حجرات، آیت١٠.

مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔
یا اس قول خدا پر عمل کرتے ہیں :
(وَتَعاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی )(١)
نیکی اور تقوی پر ایک دوسرے کی مددکرو ۔
اور رسول اکرم ۖکے اس قول کی پابندی کرتے ہوئے:
١۔''المسلمون یدواحد علی من سواہم ''
مسلمان آپس میں ایک دوسرے کیلئے ایک ہاتھ کی طرح ہیں۔(٢)
یا آپ کا یہ قول ان کے لئے مشعل راہ ہے :
٢۔'' المؤمنون کا لجسد الواحد ''
مسلمان باہم ایک جسم کی مانند ہیں۔(٣)

4:-ملت اسلامیہ کے دفاع کے سلسلے میں اس فرقہ کا ایک اہم اورواضح کردار
٤۔ پوری تاریخ اسلام میں دین خدا اور ملت اسلامیہ کے دفاع کے سلسلے میں اس فرقہ کا ایک اہم اورواضح کردار رہا ہے،جیسے اس کی حکومتوں اور ریاستوں نے اسلامی ثقافت اور تمدن کی ہمیشہ خدمت کی ہے ، نیز اس فرقہ کے علماء اور دانشوروں نے اسلامی میراث کو غنی بنانے اور بچانے کے سلسلے میں مختلف علمی اور تجربی میدانوں میںجیسے
…………………
(١)مائدہ ، آیت ٢.
(٢)مسند احمد بن حنبل، ج ١، ص ٢١٥.
(٣)الصحیح البخاری ،ج ١،کتاب الادب، ص ٢٧.

تفسیر،حدیث،عقائد،فقہ،اصول،اخلاق،درایہ،رجال،فلسفہ،موعظہ،حکومت،سماجیات، زبان وادب،بلکہ طب اورفیزیکس کیمیا،ریاضیات،نجوم،اوراس کے علاوہ متعددحیاتیاتی علوم کے بارے میں لاکھوں کتابیں تحریر کرکے اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، بلکہ بہت سے علوم کے موجد دانشور تو اسی فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔(١)
…………………
(١)دیکھئے : محمد صدر کی کتاب '' تاسیس الشیعة لعلوم الاسلام؛ الذریعة الی تصانیف الشیعة (٢٩جلد) ؛ مؤلفہ آقا بزرگ طہرانی .کشف الظنون ؛مؤلفہ آفندی .معجم المؤلفین ؛ مؤلفہ عمررضا کحالہ .اعیان الشیعة ؛ مؤلفہ محسن امین عاملی.وغیرہ .

 
Read 2094 times