Print this page

عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی، سعودی وزارت حج کا فیصلہ

Rate this item
(0 votes)
عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی، سعودی وزارت حج کا فیصلہ

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرائط وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔

Read 624 times