Print this page

ایران اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ ایران-سعودی تعلقات کی بحالی پورے خطے کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوگی

Rate this item
(0 votes)
ایران اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ ایران-سعودی تعلقات کی بحالی پورے خطے کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے منگل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 10 مارچ کو بیجنگ میں ایران، سعودی عرب اور چین کی طرف سے مشترکہ سہ فریقی بیان پر دستخط پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو دونوں ممالک کی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کا ثبوت قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے اس عمل کو آسان بنانے میں چین کے اہم کردار کو بھی سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی تجدید پورے خطے کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بڑھانے کی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Read 208 times