Print this page

اصلاح نفس اور رضائے خدا کا حصول از رہبر انقلاب

Rate this item
(0 votes)
اصلاح نفس اور رضائے خدا کا حصول از رہبر انقلاب

اپنی اصلاح سے غفلت، بڑی مصیبت!

ہم انسانوں کی مشکل یہ ہے کہ ہم اپنی خطاؤں کو بھلا دیتے ہیں، اصلاح کے لیے لازمی (امور سے) غفلت خود اپنے اندر اصلاح کی طرف سے بے توجہی ہے، اگر غفلت ختم ہوجائے اور اگر عزم و ارادہ وجود میں آجائے تو ہر چیز کی اصلاح ہو جاتی ہے۔

 

اصلاح نفس، رضائے خدا کا ملازمہ!

پہلے مرحلے میں، جو بنیادی مرحلہ اور ہمارے فرائض کا ایک بڑا اور اہم حصہ ہے، ہم خود اپنی اصلاح کرتے ہیں اور یہی بنیادی کام ہے یعنی یہ تمام کام اپنے آپ سے خدا کو راضی رکھنے کی تمہید ہیں۔

 

رضائے خدا، تمام جدوجہد کا ہدف!

تمام کوششیں اور تمام جد و جہد اسی لیے ہے کہ ہم خدا کو خود سے راضی رکھ سکیں اور خود کو اس کمال تک پہنچا سکیں، جو تخلیق میں ہمارے لیے پیش نظر رکھا گیا ہے۔

Read 3 times