Print this page

آیت اللہ علم الہدی: گھر میں خواتین کی فداکاری و خدمت، مردوں کے جہاد کے برابر ہے

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ علم الہدی:  گھر میں خواتین کی فداکاری و خدمت، مردوں کے جہاد کے برابر ہے

ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدی نے اپنے دفتر میں سمنان کے ائمہ جمعہ کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا: ہماری عزت اور سرفرازی امام زمانہ علیہ السلام کی خدمت سے وابستہ ہے۔ آپ حضرات جو دین کی خدمت کی توفیق رکھتے ہیں یہ برکتیں آپ کی خانگی زندگی میں بھی شامل ہیں، خصوصاً آپ کی زوجات کی محنت اور صبر کے سبب۔ اگر وہ ساتھ نہ ہوتیں تو یہ کامیابیاں بھی نصیب نہ ہوتیں۔

انہوں نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم «جِهَادُ الْمَرْأَةِ حُسْنُ التَّبَعُّل» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عورت کا جہاد یہ ہے کہ وہ گھر اور خاندان کی ذمہ داریوں کو حسنِ اخلاق، بردباری اور خلوص کے ساتھ نبھائے۔

آیت اللہ علم الہدی نے مزید کہا: یہ روایت اسماء بنت عمیس سے نقل ہوئی ہے کہ جب وہ شہداء اور مجاہدین کے اہل خانہ کے ساتھ خدمت کے جذبے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "عورتوں کا یہ صبر و خدمت اور ایثار، مردوں کے میدانِ جنگ میں جہاد کے برابر ہے"۔

انہوں نے کہا: خواتین جب مشکلات، تنگی حالات، سماجی دباؤ اور خانگی ذمہ داریوں کو صبر و وقار کے ساتھ نبھاتی ہیں، یتیم بچوں کی پرورش کرتی ہیں، بے سہارا خاندانوں کی مدد کرتی ہیں اور گھر کے محاذ کو مضبوط رکھتی ہیں تو یہ سب اعلیٰ ترین درجات کے جہاد میں شمار ہوتا ہے اور آخرت میں اس کا اجر و مقام بہت عظیم ہے۔

Read 21 times