Print this page

رہبر انقلاب کی منظوری پر پارلیمنٹ این پی ٹی سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دے گی، سینئر رکن پارلیمنٹ

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب کی منظوری پر پارلیمنٹ این پی ٹی سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دے گی، سینئر رکن پارلیمنٹ

، ایران کے سابق وزیر خارجہ اور رکن پارلیمنٹ منوچہر متکی نے قومی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے باوجود عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ادارے کو تہران کے خلاف ایک ہتھیار میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایجنسی اپنی متوقع ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے ایران کی علیحدگی کے مطالبات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے متکی نے کہا کہ ایران نصف صدی سے زیادہ عرصے سے اس معاہدے کا رکن ہے، لیکن اب تک اسے معاہدے کے تحت حاصل ہونے والے فوائد میں سے صرف محدود حصہ ہی مل سکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو روزانہ تقریباً 200 ٹیکسٹ پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں این پی ٹی سے علیحدگی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ یہ مطالبہ عوام کے بعض حلقوں کی جانب سے بھی سامنے آرہا ہے۔

منوچہر متکی نے کہا کہ ان کے خیال میں اب اس معاہدے سے نکلنے کے معاملے پر غور کرنے کا وقت آگیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ملک کے سپریم کمانڈر یعنی رہبر انقلاب کے اختیار میں ہے۔

News ID 1942544
Read 48 times