Print this page

دشمن کے جہازوں پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
دشمن کے جہازوں پر دوبارہ حملہ کرنے کا اعلان

اسلامی جمہہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کے بحری جہازوں پر حملے کئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کے بعد بھی حملے کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ پیر بندھے نہیں ہیں اور ہماری توانائیاں آج دنیا میں زباں زد خاص و عام ہیں۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ ہم نے محکم اور ڈٹ کے دفاع کیا ہے اور کررہے ہیں اور جہاں بھی ضرورت محسوس ہوئی دشمن پر وار لگائيں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمنوں پر ثابت کردیا ہے کہ یہ قوم ان کے مقابلے پر ڈٹی ہوئی ہے اور اپنی ارضی سالمیت، انقلاب ، نیز اپنے شرف اور ناموس کی حفاظت میں مشکلات برداشت کرنے والی قوم ہے۔

Read 19 times