Print this page

دشمن کی حماقت پر ایران کا جواب زیادہ سخت ہوگا، ایرانی مسلح افواج

Rate this item
(0 votes)
دشمن کی حماقت پر ایران کا جواب زیادہ سخت ہوگا، ایرانی مسلح افواج

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکار چی نے غاصب اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج آئندہ کسی بھی اسرائیلی جارحیت کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور تباہ کن جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت پر ہمارا ردعمل زیادہ طاقتور، شدید اور مؤثر ہوگا جس سے دشمن کو شدید پچھتاوا ہوگا۔

جنرل شکار چی نے مزید کہا کہ عالمی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ایران نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں غاصب اسرائیلی حکومت کو شکست دی اور اسے سخت نقصان پہنچایا۔ ہم نے اپنے حملوں کے ذریعے اس مجرم حکومت کو اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کر دیا۔

جنرل شکار چی کے مطابق، ایرانی مسلح افواج مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کو سخت انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صیہونی غاصب حکومت نے دوبارہ کوئی اقدام کیا تو اسے شدید ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، جمعہ کے روز سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا تھا کہ اگر غاصب اسرائیل نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی قسم کی سرخ لکیر کا لحاظ نہیں کرے گا۔

Read 7 times