Print this page

ایران سے سر جھکانے کی توقع رکھنا بے معنی ہے، رہبر معظم انقلاب

Rate this item
(0 votes)
ایران سے سر جھکانے کی توقع رکھنا بے معنی ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلاف، ایک بنیادی اور فطری اختلاف ہے۔ یہ دو مختلف نظاموں کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ اور صرف اسی صورت میں امریکہ کی ایران کے ساتھ تعاون کی درخواست قابل غور ہو سکتی ہے جب امریکہ صہیونی حکومت کی مکمل حمایت ختم کرے، اپنے تمام فوجی اڈے خطے سے ہٹا لے۔

، یومِ طلبہ اور عالمی استکبار کی مخالفت کا قومی دن کی مناسبت سے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہزاروں طلبہ، طالبات اور 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے 13آبان 1358(4 نومبر 1979ء) کو امریکہ کے سفارت خانے پر قبضے کے دن کو افتخار و کامیابی کا دن اور امریکہ کی استکباری حکومت کی حقیقی شناخت کو برملا اظہار کرنے کا دن، قرار دیا، وہ سفارتخانہ جو انقلاب اسلامی کے خلاف سازشوں اور منصوبہ بندی کا مرکز تھا۔

رہبر انقلاب نے اس دن کو قومی حافظے میں محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی کی تاریخ کو واضح کیا، جو آج تک جاری ہے۔

انہوں نے تاکید کی اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلاف، ایک بنیادی اور فطری اختلاف ہے۔ یہ دو مختلف نظاموں کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ اور صرف اسی صورت میں امریکہ کی ایران کے ساتھ تعاون کی درخواست قابل غور ہو سکتی ہے جب امریکہ صہیونی حکومت کی مکمل حمایت ختم کرے، اپنے تمام فوجی اڈے خطے سے ہٹا لے اور علاقائی امور میں مداخلت بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پوچھتے ہیں جناب عالی! ہم نے امریکہ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، لیکن کیا ہمیشہ کے لیے اس سے کوئی تعلق بھی نہیں رکھیں گے؟ اس کا جواب یہ ہے پہلی بات یہ کہ امریکہ کی استکباری فطرت صرف تسلیم کے سوا کچھ قبول نہیں کرتی۔ (اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر خامنہ ای رہبر مردہ باد ضد ولایت فقیہ مردہ امریکہ مردہ باد برطانیہ مردہ باد منافقین اور کفار مردہ باد اسرائیل) یہ وہ چیز ہے جو تمام امریکی صدور چاہتے تھے لیکن زبان پر نہیں لاتے تھے البتہ موجودہ صدر نے اسے کھل کر بول دیا کہ ایران کو سر جھکانا ہوگا یوں اس نے دراصل امریکہ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا کسی قوم کا سر جھکانا وہ بھی ایران جیسی قوم جس کے پاس اتنی زیادہ توانائی، مال و دولت، شاندار فکری و معرفتی تاریخ اور ہوشیار اور حوصلے سے سرشار جوان (موجود ہیں) اس سے سرجھکانے کی توقع کرنا بے معنی اور فضول ہے

Read 11 times