Print this page

نتن یاہو، ٹرمپ اور گروسی کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی جائے، ایرانی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ

Rate this item
(0 votes)
نتن یاہو، ٹرمپ اور گروسی کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی جائے، ایرانی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ

 ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکی صدر، صہیونی وزیر اعظم اور عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس میں 76 اراکین نے مشترکہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے خلاف بین الاقوامی اداروں میں باضابطہ شکایت درج کرائی جائے۔  

یہ مطالبہ سبزوار سے رکن پارلیمنٹ بہروز محبی نجم آبادی اور دیگر 75 اراکین نے وزیر انصاف امین حسین رحیمی کے نام ایک تحریری درخواست کے ذریعے کیا۔

اراکین نے کہا کہ ایران کو عالمی سطح پر ان شخصیات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے جنہوں نے ایران کے خلاف کھلی دشمنی، دباؤ اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔  

پارلیمنٹ کے اراکین نے زور دیا کہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف اقدامات پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ ان کے مطابق عالمی اداروں میں شکایت درج کرانے سے نہ صرف ایران کا مؤقف مزید مضبوط ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ ایران اپنے حقوق کے دفاع میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔  

اراکین نے کہا کہ نتن یاہو اور ٹرمپ نے ایران کے خلاف کھلی جارحانہ پالیسیاں اپنائیں جبکہ گروسی نے عالمی ایٹمی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا۔ ایران کو چاہیے کہ ان اقدامات کو عالمی سطح پر چیلنج کرے تاکہ مستقبل میں ایسے اقدامات اور موقف کی حوصلہ شکنی ہو۔

Read 8 times