Print this page

مرجع تقلید، آیت اللہ الحاج شیخ اسحاق فیاض طاب ثراہ کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام تعزیت

Rate this item
(0 votes)
مرجع تقلید، آیت اللہ الحاج شیخ اسحاق فیاض طاب ثراہ کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام تعزیت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبی خامنہ ای نے آیت اللہ شیخ اسحاق فیاض  کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری جاری کیا ہے۔

 اپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں تحریر فرمایا ہے:

 بسم اللہ الرحمان الرحیم

  انا للہ و انا الیہ راجعون

مرجع عالی قدر تقلید، آیت اللہ الحاج شیخ اسحاق فیاض (طاب ثراہ) کی رحلت کی خبر سے  گہرا صدمہ ہوا۔ اس رحلت  نے دینی تعلیم کے سبھی مراکز بالخصوص حوزہ علمیہ نجف کو سوگ میں مبتلا کردیا۔
  نجف کے مقدس حوزہ علمیہ میں، اس کی عظیم ہسیتوں جیسے آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی رحمت اللہ علیہ سے کسب فیض، شاگردوں کی تربیت، تالیفات، حوزہ علمیہ کی علمی مہم پر دسترسی اورمومنین و مقلدین کی ہدایت اس فقیہ کی خدمات کا صرف ایک حصہ ہے جو ناقابل فراموش ہے اور آن کے آثار صالحہ ان شاء اللہ باقی رہیں گے۔  
 میں اس عظیم نقصان پر حوزہ علمیہ نجف اشرف، آپ کے سبھی مقلدین اور عقیدتمندوں، بالخصوص افغانستان کی پائیدار قوم اور آپ کے معزز خانوادے کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا وند عالم سے آپ کے لئے علودرجات، اولیائے الہی کے ساتھ محشور ہونے اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل وجزیل کی دعا کرتا ہوں

         سید مجتبی حسینی خامنہ ای

Read 5 times