یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں المخا بندرگاہ کے ساحلی علاقے میں، سعودی عرب کے ایک فوجی جہاز اور چار کشتیوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بیلسٹک میزائلوں سے کئے جانے والے اس حملے میں پوری دقت کے ساتھ سعودی جنگی بحری جہاز اور کشتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں سعودی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کی کئی جنگی کشتیاں غرق ہوگئيں۔