Print this page

طویل تعییناتی کے دوران ابراہام لنکن کو درپیش مشکلات، امریکی سابق بحری سربراہ کا انکشاف

Rate this item
(0 votes)
طویل تعییناتی کے دوران ابراہام لنکن کو درپیش مشکلات، امریکی سابق بحری سربراہ کا انکشاف

 امریکی بحریہ کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ ایڈمرل مائیک مولن نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کی طویل تعیناتی اور درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک مولن نے کہا کہ یہ جہاز 260 دن سے زائد عرصے سے سمندر میں موجود ہے اور اس کی موجودہ صورتحال باعث تشویش ہے۔ جہاز کے کمانڈر ڈینیئل کلر ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

مولن نے کہا کہ اس جہاز کو درپیش چیلنجز امریکی بحری بیڑے کو درپیش پیچیدہ صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں، جسے کسی ایک زاویے سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے طویل تعیناتی کی وجہ مشرق وسطی میں امریکی فوجی اڈوں کی محدود دستیابی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈے جنگ کے دوران ایرانی حملوں کا نشانہ بنے، جس کے باعث امریکی افواج کو زیادہ وقت سمندر میں گزارنا پڑا۔

سابق امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی فوجی منصوبہ بندی کو غیر متوقع حالات کے مطابق تیزی سے تبدیل ہونا پڑا، جس کی وجہ سے اہلکاروں کے آرام اور بحالی کے لیے مناسب مقامات تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی بحری بیڑے پر موجودہ دباؤ مستقبل کی عسکری صلاحیتوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات اہلکاروں کے اہل خانہ نے عملے میں خودکشی کی کوششوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی دباؤ کے پیش نظر ایسے واقعات میں اضافے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

Read 41 times