ایران کی انڈر 17 قومی والی بال ٹیم نے 2026 ایف آئی وی بی انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کو 3-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ایران نے فائنل میں فرانس کے خلاف پہلا سیٹ 25-18، دوسرا سیٹ 25-15 سے جیتا، جبکہ فرانس نے تیسرا سیٹ 25-22 سے اپنے نام کیا۔ ایرانی ٹیم نے چوتھے سیٹ میں 25-12 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 3-1 سے جیت لیا اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں برازیل نے ارجنٹائن کو 3-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ برازیل نے پہلا سیٹ 21-25 سے ہارنے کے بعد مسلسل تین سیٹس میں 25-17، 25-18 اور 25-13 سے کامیابی حاصل کی
2026 ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 ورلڈ چیمپئن شپ، اس عالمی مقابلے کا دوسرا ایڈیشن تھا، جس میں عالمی والی بال فیڈریشن سے وابستہ ممالک کی انڈر 17 قومی ٹیموں نے شرکت کی۔
یہ مقابلے 19 سے 29 اگست تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوئے۔ ابتدائی طور پر 24 ٹیموں کی شرکت طے تھی، تاہم بعض ٹیموں کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد کم ہو کر 20 رہ گئی۔