Print this page

آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا ہے: جنرل محسن رضائی

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا ہے: جنرل محسن رضائی

جنرل محسن رضائی نے اتوار کی رات خصوصی نیوزٹاک میں کہا کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ بالکل جھوٹا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے پہلے، یہاں سے، روزآںہ 100 سے زائد بحری جہاز 10 کروڑ ٹن سے زیادہ سامان لاتے اور لے جاتے تھے لیکن اب یہاں سے ایران کے بنیادی سامان کے حامل  7 سے 8 بحری جہاز آتے اور جاتے ہیں۔  

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ امریکی غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کے راستے، کافی پیسے خرچ کرکے، 5 سے 6 بحری جہاز یہاں سے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں جو معمولاؑ ہمارے حملوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ البتہ ایران نے  اب تک امریکا کے اسمگلنگ کے جہازوں کو ڈبونے کی کوشش نہیں کی ہے کیونکہ ان میں تیل ہوتا ہے اور ان کے ڈوبنے سے علاقے کے ماحول حیات میں آلودگی پھیلے گی۔   
  جنرل محسن رضائی نے ایران کے نئے اسپیشل میزائل کے بارے میں بتایا کہ 48 گھنٹے قبل، پہلی بار، جنگی جہاز تباہ کرنے والے ایرانی میزائل کا ایک امریکی بحری بیڑے پر حملے میں تجربے کیا گیا۔  
 انھوں نے کہا کہ اس اسپیشل میزائل نے امریکیوں پر جہنم کا دروازہ کھول دیا اور انھوں نے راہ فرار اختیار کی۔
 جنرل رضائی نے بتایا کہ  ایران نے امریکا کے بعض اہم مراکز کا پتہ لگاکر انھیں نشانے پر لے رکھا تھا لیکن ان پر حملہ نہیں کیا تھا، جیسے اردن میں امریکا کا ٹیٹین کیمپ  (Camp Titin)اورعراقی کردستان کے علاقے اربیل میں امریکا کے بعض اہم اڈے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ان اڈوں پرحملوں کے بعد امریکا اس 10 روزہ جنگ سے پیچھے ہٹ گیا جس کا اعلان کیا تھا ۔ اس طرح امریکا کی 10 روزہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی۔

Read 76 times