Print this page

ایڈمیرل ایرانی:آبنائے ہرمز ایران کے اسٹریٹیجک جغرافیے کا حصہ ہے

Rate this item
(0 votes)
ایڈمیرل ایرانی:آبنائے ہرمز ایران کے اسٹریٹیجک جغرافیے کا حصہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحری فورس کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے عالمی یوم جہازرانی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمندر،اقوام کو جوڑنے اور عالمی تجارت کا اہم ترین وسیلہ ہے اور بحر  پیمائی کرنے والےجغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہوکر اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اسلامی کے لئے، سمندر کا مفہوم ایک آبی راستے سے وسیع تر اور ماورا ہے۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو ملک شمال اور جنوب میں وسیع ترین ساحلوں  اور دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ پر ممتاز پوزیشن کا مالک ہو،وہ سمندر کی سلامتی سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمزایران کے اسٹریٹیجک جغرافیے کا حصہ اور توانائی کی سپلائی نیز عالمی تجارت کی اہم ترین آبی گزرگاہ ہے اور شہید قائد امت امام سید علی حسینی خامنہ ای قدس سرہ نیز مسلح افواج کے سپریم کمانڈرکی تدابیر سے اس اہم وسیع آبی علاقے پر ایران اسلامی کا اقتدارملی مفادات اور علاقے کی سلامتی کا ضامن ہے۔    

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اسلامی کی بحری طاقت، اقوام کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ علاقے میں مہم جوئی کی روک تھام نیز جہازرانی کی سلامتی کی محافظ ہے اور اس کی یہ طاقت وتوانائی بچوں کی قاتل امریکی و صیہونی حکومتوں کے حملوں اور جنگ رمضان میں ثابت ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اطراف کے سمندری علاقوں میں محکم دفاعی طاقت وتوانائی سے ثابت کردیا ہے کہ  اس نے طاقت اور ذمہ داری، اور انسدادی قوت اور امن میں پائیدار تعلق قائم کیا ہے۔  

Read 31 times