Print this page

حرض کے جرم نے سعودی جرائم کی اصل ماہیت کو عیاں کر دیا: انصاراللہ

Rate this item
(0 votes)
حرض کے جرم نے سعودی جرائم کی اصل ماہیت کو عیاں کر دیا: انصاراللہ

 تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے صوبۂ حجہ میں ایک فیملی کے خلاف سعودی عرب کے جرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم نے سعودی جرائم کی اصل ماہیت کو عیاں کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد عبد السلام نے "اللہد" ویب سائٹ کو بتایا: "سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حجہ صوبے کے حرض ضلع میں ایک فیملی کے قتل عام کے جرم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں اس فیملی کے چھے افراد شہید ہو گئے جن میں ماں، باپ اور ان کے چار بچے شامل ہیں جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔"

انھوں نے مزید کہا: "یہ جرم سعودی جارح جنگی طیاروں کے مسلسل مجرمانہ رویے کا حصہ ہے جو یمن کے مختلف صوبوں میں مسلسل اور براہ راست شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔"

محمد عبدالسلام نے کہا کہ نہتے اور بے قصور لوگوں کا قتل عام، اس درندہ صفت حکومت کی حقیقت کو عیاں کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حکومت کو ان وحشیانہ اقدامات کے تمام نتائج قبول کرنے چاہیے اور یہ حملے، ان جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے یمن کی قوم کی استقامت اور پائیداری میں مزید اضافہ کریں گے۔

اسی سلسلے میں یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے حجہ صوبے کے حرض ضلع میں ام الضحیٰ گاؤں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چھے افراد شہید ہو گئے جن میں ماں، باپ اور ان کے چار بچے ہیں جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔

یمن کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ ایک گھر اور فیملی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی اور یمنی قوم کے خلاف سعودی دشمن کے جرائم کی فہرست میں ایک اور جرم کا اضافہ ہے۔

Read 4 times