Print this page

خلیج فارس اور ابنائے ہرمز نئے عالمی نظام کی بنیاد! از رہبر انقلاب

Rate this item
(0 votes)
خلیج فارس اور ابنائے ہرمز نئے عالمی نظام کی بنیاد! از رہبر انقلاب

امریکہ کی موجودگی بدامنی کی اصل وجہ!

آج نہ صرف عالمی رائے عامہ اور خطے کی اقوام بلکہ خود حکمرانوں اور ملکی سربراہوں پر بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ خلیج فارس کے علاقوں میں امریکی اغیار کی موجودگی اور یہاں ان کا اپنے لیے بل اور گھونسلہ بنانا، خطے میں بدامنی اور عدم تحفظ کا سب سے بڑا سبب ہے۔

 

امریکی کھوکھلے اڈے دوسروں کی کیا حفاظت کریں گے؟!

امریکہ کے کھوکھلے اڈے خود اپنی حفاظت کی ہی صلاحیت نہیں رکھتے تو خطے کے امریکا پرستوں اور اس کے پٹھوؤں کو امریکا کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی کیا امید رکھی جا سکتی ہے!

 

خلیج فارس میں اغیار کی سمندر کی تہہ کے علاؤہ کوئی جگہ نہیں!

اللہ کی مدد اور نصرت سے خلیج فارس کے خطے کا روشن مستقبل ایسا ہوگا جو امریکا سے عاری اور اپنی اقوام کی ترقی و پیشرفت، سکون اور خوشحالی کے لیے ہوگا۔ خلیج فارس کے اس آبی خطے میں  ان اغیار کے لیے، جو ہزاروں کلومیٹر دور سے حرص و طمع کے ساتھ یہاں شیطانی حرکتیں کرتے ہیں، اس کے پانیوں کی گہرائی میں دفن ہونے کے علاوہ یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔

 

نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھی جاچکی ہے!

خداوند بزرگ و برتر کے فضل و کرم اور تیسری مسلط کردہ جنگ کے مظلوم شہداء بالخصوص اسلامی انقلاب کے عظیم رہبر شہید کے خون کی برکت سے کامیابیوں کا یہ سلسلہ، جو خداوند عالم کے فضل و کرم، مزاحمت کی تدبیروں اور پالیسیوں اور ایک مضبوط ایران کی اسٹریٹیجی کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، ایک نئے علاقائی اور عالمی نظام کا پیش خیمہ بنے گا۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ائ

Read 25 times