Print this page

اٹلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ

Rate this item
(0 votes)
اٹلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے    ایک بیان جاری کرکے اٹلی کی  حکومت سے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور پر امن اجتماعات کے حق کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی کنوینشنوں کے منافی  ہر اقدام کی بابت اطالوی حکام کی جواب دہی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے یہ بیان ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ میلان، تورین اور بولونیا سمیت اٹلی کے مختلف شہروں میں، اقتصادی اور سماجی مشکلات، اور منہگائی کے خلاف وسیع پیمنے پر مظاہروں نیز  مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی خبریں ملی ہیں۔

رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ اٹلی کی پولیس نے عوامی مظاہروں کی سرکوبی کے دوران، آنسوگیس اورپانی کی توپوں کا استعمال کیا اور وسیع پیمانے پرنوجوانوں کو گرفتاری کرلیا ہے۔

اٹلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں کے بھی زخمی ہونے اور بعض دکانوں اور بازاروں میں لوٹ مار کی بھی خبریں ملی ہیں۔

اٹلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پابندی کا مطالبہ

ایران  کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے بیان میں، تشدد اور لوٹ مار اور غارتگری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگوں کے غارتگری اور لوٹ مار کے اقدام اس بات کا جواز فراہم نہیں کرتے کہ سبھی مظاہرین کے ساتھ  ناروا سلوک اور طاقت کا بے جا استعمال کیا جائے۔   

Read 3 times