ایران کے پیرا اتھیلیٹ علی رضا زارع نے مردوں کے ٹی 35 کیٹیگری میں 100 میٹر کی دوڑ کے فائنل میں پیراایشین گیمز کا اب تک کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
انھوں نے 12 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کرکے، نیا ریکارڈ قائم کرکے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
علی رضا زارع نے عراق، ہندوستان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اورگولڈ میڈل حاصل کیا۔