یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ یمنی فورسز نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دشمن کی جانب سے یمنی افواج پر مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کے الزامات سراسر جھوٹ اور بہتان ہیں۔ سعودی عرب جھوٹے دعوے اور الزامات کے ذریعے اب کسی کو دھوکا نہیں دے سکتا۔
یمنی مسلح افواج نے مزید کہا کہ ان کی کارروائیوں کا ہدف سعودی دشمن کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں اور وہ ان کارروائیوں کی اطلاع عین اسی وقت جاری کرتے ہیں جب وہ انجام دی جاتی ہیں۔