سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی دستوں نے وسطی ایران کی فضاؤں میں امریکی جدید ترین جنگی طیارے ایف-35 کو تباہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران نے آج جمعہ کو جاری بیان میں بتایا کہ تباہ ہونے والا جنگی طیارہ امریکی اسکواڈرن لاک ہیڈ۔ مارٹن سے تعلق رکھتا تھا، جسے وسطی ایران میں سپاہ کے جدید دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جنگی طیارہ زمین پر گر مکمل تباہ ہوگیا۔
بیان کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا امریکی جنگی طیارہ ہے جسے سپاہ کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔
سپاہ پاسداران نے مزید بتایا کہ جنگی طیارہ نشانہ بننے کے بعد شدید دھماکے کے باعث مکمل طور پر بکھر گیا، اسی لیے پائلٹ کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع موجود نہیں۔ دھماکے کی شدت کے باعث پائلٹ کے طیارے سے نکلنے کا امکان بھی کم دکھائی دیتا ہے۔