Print this page

ایران: ٹرمپ اب اس معاہدے کے لئے التماس کر رہے ہیں جسے خود وہ ختم کر چکے ہیں

Rate this item
(0 votes)
ایران: ٹرمپ اب اس معاہدے کے لئے التماس کر رہے ہیں جسے خود وہ ختم کر چکے ہیں

 مصر میں اسلامی  جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک واضح پیغام جاری کرتے ہوئے واشنگٹن کے حالیہ موقف پر ردعمل ظاہر کیا اور بین الاقوامی طاقت کے توازن میں تبدیلی اور مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط موقف پر زور دیا ہے۔

اس پوسٹ میں کہا گیا: "وہ معاہدہ جس سے ٹرمپ نے سن 2018 میں تکبر کے ساتھ یکطرفہ طور پر نکلنے کا اعلان کیا تھا، اب 2026 میں اسی معاہدے کے لیے ایران کے سامنے  گڑگڑا کر التماس    کر رہے ہيں۔ وہ اس حقیقت سے غافل ہیں کہ اس بار کھیل کے قوانین بدل چکے ہيں اور یہ ایران ہے جو معاہدے کی شرائط کا تعین کرے گا۔"

قاہرہ میں ایران کے سفارتی نمائندہ دفتر نے گزشتہ چند برسوں  کی تبدیلیوں  کا ذکر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ واشنگٹن کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی نہ صرف اپنے اہداف تک نہیں پہنچی، بلکہ اس نے ایران کی اسٹریٹجک کامیابیوں کو مزید مستحکم کیا ہے۔

 پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاوس کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ برتری ، تہران کی ہے اور وہ معاہدہ کے اہم کردار کی شکل میں میدان میں آ چکا ہے۔

Read 19 times