Print this page

آئی آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر: ایران دشمن کو دردناک ضربیں لگانے کے لیے زیادہ تیار ہے

Rate this item
(0 votes)
آئی آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر: ایران دشمن کو دردناک ضربیں لگانے کے لیے زیادہ تیار ہے

 پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ڈپٹی  کمانڈر جنرل مصطفی ایزدی نے المیادین  ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا: ایران نے "جنگ رمضان"  کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ وہ استقامت، طاقت اور مکمل تیاری کے ساتھ طاقتور اور درد آور کارروائیاں کرنے پر قادر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس بار ہم زیادہ تیاری، زیادہ آپریشنل صلاحیت اور زیادہ وسیع وسائل کے ساتھ کارروائی کرنے اور دشمن پر کاری ضربیں لگانے کے لیے تیار ہیں۔

جنرل ایزدی نے زور دیا کہ ایران کے ممکنہ حملوں کا دائرہ صرف خطے اور مقبوضہ فلسطین تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ حملے کا دائرہ خطے کی حدود سے بھی آگے تک پھیل سکتا ہے۔

 آئی آر جی سی کے ڈپنٹی کمانڈر نے لبنان کی حزب اللہ کے مجاہدوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ہمیں حزب اللہ کے مجاہدوں پر فخر ہے جنہوں نے عاشورائی جذبے کے ساتھ صہیونی حکومت کی شیطانی طاقت کے خلاف جنگ لڑی اور فتح حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا: ایرانی قوم حزب اللہ کے مجاہدوں اور لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت و پشت پناہی کرتی ہے۔

ایزدی نے آخر میں امید ظاہر کی کہ لبنان کی قوم اس راہ پر آگے بڑھتی رہے گی جسے جو حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل اور ممتاز عالم دین سید حسن نصراللہ نے اپنے خون سے ہموار کیا ہے۔

Read 17 times