تہران کی شریف یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنے مسمار شدہ دفتر میں ہی اپنے اسٹوڈنٹس کو پڑھایا

Rate this item
(0 votes)
تہران کی شریف یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنے مسمار شدہ دفتر میں ہی اپنے اسٹوڈنٹس کو پڑھایا

 شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر علی رضا زراعی نے آج منگل 7 اپریل کو اپنے اس دفتر سے آن لائن کلاس لی جو یونیورسٹی پر امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں منہدم ہوگیا ہے ۔

 تہران کی شریف یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنے مسمار شدہ دفتر میں ہی اپنے اسٹوڈنٹس کو پڑھایا

  انھوں نے اس آن لائن کلاس میں اپنے اسٹوڈنٹس سے کہا کہ میں آپ لوگوں کے لئے سلامتی اور وطن عزیز کی سربلند کی آرزو کرتا ہوں۔

پروفیسر علی رضا زراعی نے کہا کہ میں شریف یونیورسٹی کو اپنا گھر سمجھتا ہوں اور اس کی ترقی و سرافرازی میری آرزو ہے۔  

انھوں نے اپنے اسٹوڈنٹس سے کہا کہ اس سے قبل اتوار کو آپ کی خدمت میں تھا اور جب میں  آپ لوگوں سے آج کی کلاس کے بارے میں گفتگو کررہا تھا کہ اس کلاس میں کیا پڑھایا جائے گا، تو میرے دل میں یہ تمنا پیدا ہوئی کہ کاش اگلی کلاس یونیورسٹی میں، میرے اپنے دفتر میں ہو۔

 تہران کی شریف یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنے مسمار شدہ دفتر میں ہی اپنے اسٹوڈنٹس کو پڑھایا

پروفیسر زراعی نے کہا کہ اگرچہ اس وقت مجھے اپنی یہ آرزو پوری ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا تھا، لیکن اس وقت فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ میں یونیورسٹی کے آئی ٹی سیکشن میں اپنے دفتر میں بیٹھ کر یہ کلاس لے رہا ہوں۔

  پروفیسر زراعی نے کہا کہ ایک دن قبل دشمن نے یہاں بمباری کرکے اس کو منہدم کردیا اور یہ کام ان لوگوں نے کیا ہے جو خود کو انسان کہتے ہیں لیکن انسانیت کی بو بھی ان تک نہیں پہنچی ہے۔   

Read 16 times