امریکہ کے دعووں کے برخلاف، جس پل کو واشنگٹن نے تباہ کیا اس کا افتتاح ہوا ہی نہیں تھا

Rate this item
(0 votes)
امریکہ کے دعووں کے برخلاف، جس پل کو واشنگٹن نے تباہ کیا اس کا افتتاح ہوا ہی نہیں تھا

 نائب وزیر نقل و حمل ہوشنگ بازوند نے ایران کے کرج شہر میں واقع B1 پل کے بارے میں بتایا کہ اس پل پر تعمیرات کا آخری مرحلہ جاری تھا اور ابھی افتتاح ہوا ہی نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پل بحیرہ کیسپین جانے والے مسافروں کا راستہ اور راستے کی ٹریفک کم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا اور مئی 2026 میں اس کا افتتاح ہونا تھا۔

نائب وزیر نقل و حمل نے زور دیکر کہ اس پل کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی بلکہ پہلے سے بہتر انداز میں اسے بنائیں گے۔

انہوں نے کہا جس طرح سے صوبہ ایلام میں واقع اسٹریٹیجک پل پر امریکی حملے کے بعد اسے فوری طور پر ایرانی ماہرین نے مرمت کردیا اسی طرح اس پل کو بھی فوری طور پر ٹھیک کردیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ B1 پل مغربی ایشیا کا سب سے طویل پل تھا جسے مکمل طور پر ایرانی انجینیئروں نے ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اس شہری منصوبے پر میزائل حملہ کرنے کے بعد دعوی کیا کہ ایرانی مسلح افواج اس پل کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

Read 50 times