آج مقاومت مذہب اور تشیع کی سرحدوں میں قید نہیں ہے: حجت الاسلام حسینی کوہساری

Rate this item
(0 votes)
آج مقاومت مذہب اور تشیع کی سرحدوں میں قید نہیں ہے: حجت الاسلام حسینی کوہساری

حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے اہواز میں منعقدہ "کلمہ المقاومہ" کے پہلے بین الاقوامی سمینار میں کہا کہ آج "مقاومت" مذہبی اور شیعہ سرحدوں سے آگے بڑھ چکی ہے اور پوری دنیائے اسلام کو اپنے اندر سمیٹ لیا ہے۔

حوزہ علمیہ کے مواصلاتی اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے خوزستان کو "مرکز مقاومت، تاریخ اور ثقافت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم تقریب کا شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین کے قریب منعقد ہونا ایک قابل قدر اقدام ہے۔

حجت الاسلام کوہساری نے مزید کہا کہ آج ہم شہید سید حسن نصراللہ اور حاج قاسم سلیمانی جیسے عظیم شخصیات کی پیروی کرتے ہوئے اقتصاد اور میڈیا کے میدانوں میں بھی مزاحمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان شہداء کو ایک مکتب اور آزادی کے لیے ایک مثالی نمونہ قرار دیا، جن سے انسانیت بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی استکبار اور صہیونی ریاست محاذ مقاومت کو ختم نہیں کر سکتے، اور دنیا جلد بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرے گی۔

Read 11 times