مشہور اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا

Rate this item
(0 votes)

مشہور اداکارہ نے اسلام قبول کر لیاہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ موسیقار اے آر رحمان اور يوان شنکر کے بعد مونیکا بھی اسلام قبول کرنے والے کارواں میں شامل ہو گئیں ہيں۔ اس تامل فلم اداکارہ نے ستر سے زیادہ ہندی، مليالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ سٹار کا رول ادا کیا۔ واضح رہے کہ مونیکا کے ماں، باپ عیسائی ہیں۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد اب وہ فلمی دنیا سے دور ہو جائیں گی اور مستقبل میں کبھی بھی اداکاری نہیں کریں گی۔ انہوں نے پریس كانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیسے یا محبت نے نہیں بلکہ اسلامی اصولوں نے اسلام قبول کرنے کے لئے میری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ميں نے دوہزار دس سے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا اور میں دوسرے لوگوں کی طرح یہ سمجھتی تھی کہ اسلام انتہا پسندی کا حامی ہے لیکن اسلام تو امن کا مذہب ہے۔ اسلام قبول کرنے والی اس ہندوستانی اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی شادی بھی اپنے والدین کی مرضی سےکروں گی۔

Read 4908 times