حضرت زہرا (س) مردوں اور عورتوں کے لیے ایک بہترین نمونہ عمل ہیں: حجۃ الاسلام مہدی جاودان

Rate this item
(0 votes)
حضرت زہرا (س) مردوں اور عورتوں کے لیے ایک بہترین نمونہ عمل ہیں: حجۃ الاسلام مہدی جاودان

 حجۃ الاسلام مہدی جاودان نے آج صبح ایران کے شہر خنداب میں مدرسہ علمیہ مہدیہ میں ایام فاطمیہ کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا:حضرت زہرا سلام اللہ علیہا تمام ائمہ (ع) پر حجت ہیں، اور مظلومیت کے اعتبار سے بھی آپ تمام ائمہ (ع) پر فضیلت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا (س) نبوت اور امامت کے درمیان ایک حلقہ اتصال ہیں اور معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے لیے کامل نمونہ عمل ہیں اور علم و عصمت اس عظیم خاتون کی عظیم خصوصیات میں سے صرف ایک ہے ۔

انہوں نے کہا:اگر لوگ، خصوصاً طلاب اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں حضرت زہرا (س) کو اپنا نمونہ عمل قرار دیں تو دنیا و آخرت کی سعادت ضرور نصیب ہوگی۔

حجۃ الاسلام مہدی جاودان نے مزید کہا: پیغمبر اکرم (ص) کے وصال کے بعد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے خطبہ فدک کے ذریعہ عالم اسلام کی ہدایت کی۔

Read 571 times