استاد مدرسہ علمیہ صدیقہ کبریٰ (س) شہر بہار محترمہ خدیجہ جواہری موحد نے ہفتۂ عفاف و حجاب کے موقع پر حوزہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی معاشرے کی ثقافتی شناخت کے تحفظ میں مسلمان خاتون کے کلیدی کردار کی طرف اشارہ کیا اور حجاب کے تہذیبی پہلوؤں کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا: حجاب، مسلمان عورت کی اسلامی اقدار، انسانی کرامت اور ثقافتی شناخت سے وابستگی کی گہری علامت ہے۔ یہ لباس نہ صرف مغرب کی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں آزادیِ ثقافت کا اظہار ہے بلکہ عورت کی شخصیت اور سماجی مقام کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
استاد مدرسہ علمیہ صدیقہ کبریٰ (س) شہر بہار نے کہا: حجاب، عورت کو ایک قابل احترام فرد کے طور پر متعارف کراتا ہے، اسے معاشرے میں ایک آلہ کے طور پر دیکھے جانے سے آزاد کرتا ہے اور ایک محترم شناخت رکھنے والے شخص کے طور پر متعارف کرواتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: مسلمان خاتون جب حجاب اختیار کرتی ہے تو وہ یہ دکھاتی ہے کہ یہ ایک باوقار، باشعور اور آزاد فیصلہ ہے جو اس کے عزتِ نفس سے جنم لیتا ہے۔ باحجاب عورت، علمی، ثقافتی اور سماجی میدانوں میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو یہ واضح پیغام دیتی ہے کہ عورت ہونا جنسی اظہار کا نام نہیں بلکہ عزت، وقار اور خودمختاری کا آئینہ دار بھی ہو سکتا ہے اور یہ سب کچھ کرامت پر مبنی پوشش میں جلوہ گر ہو سکتا ہے۔