حجۃ الاسلام والمسلمين قاضی عسگر : اسلام نے عورت کو عظیم مقام عطا کیا ہے

Rate this item
(0 votes)

نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجۃ الاسلام قاضی عسگرنے اسلام میں عورت کے عظیم مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے جو مقام عورت کو عطا کیا ہے اسے صحیح طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان عورتوں کے لئے بہترین نمونہ پیغمبر اسلام (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا(س) ہیں جنھوں نے مختصر مدت میں مسلمان خواتین کے لئے عبادی سماجی،سیاسی اور تربیتی شعبوں میں تاریخی نمونے پیش کئے ہیں انھوں نے کہا کہ اسلام میں علمی ، سماجی اور سیاسی میدان میں عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکتی ہیں اور حجاب عورتوں کے لئےعلمی ، سیاسی و سماجی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بلکہ عورت کی عزت ، آبرو اور اس کی شخصیت کی حفاظت کا ضامن ہے انھوں نے کہا کہ عورت کے بارے میں اسلام کے نظریہ کو صحیح اور درست انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Read 3767 times