چھٹا سبق-درس ششم

Rate this item
(2 votes)

آئیے فارسی سیکھئے

چھٹا سبق-درس ششم

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ سبق میں ہم نے آپ کچھ مصدر نوٹ کرائے تھے اور یہ وعدہ کیا تھا کہ اگلے درس میں ان کے معنی آپ کو بتائیں گے تو آج ہم سب سے پہلے آپ کو انہی مصادر کے معنی نوٹ کرائے لیں کہ جن کا ذکر ہمیں گزشتہ سبق میں کیا تھا۔

پوشیدن پہننا

نوشتن لکھنا

دیدن دیکھنا

شکستن توڑنا

خندیدن ہنسنا

گریستن رونا

دادن دینا

گرفتن لینا

اور اب ہم آپ کو فعل ماضي سے متعلق کچھ یادآوری کراتے ہیں ۔فعل ماضي کے حوالے سے ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ مصدر کے آخر سے " نون " کو اگر ہٹا دیا جائے تو جو کچھ بچے کا فعل ماضي کہلائے گا اور اس سے ہم نے کچھ جملے بھی بنائے تھے آج ہم آپ کو ماضي قریب بنانے کا فارمولہ سکھاتے ہیں ۔اس کا قاعدہ یہ ہے کہ ماضي مطلق یعنی رفت اور اس کے آخر میں چھوٹی " ہ " کا اضافہ کردیں اور اس کے بعد لفظ " است " یعنی " ہے " لگاتے ہیں تو کچھ جملہ بنے گا وہ یہ ہوتا : رفتہ است یعنی وہ چلا گیا ہے یا وہ چلی گئی ہے یہاں رفتہ چھوٹی کے ساتھ استعمال ہوا ہے جیسے کہ ہم بتا چکے ہیں کہ چھوٹی " ہ " کا تلفظ فارسی میں بڑی " ے " کی طرح کہا جاتا ہے اور چھوٹی " ہ " یہاں ہائے غیر ملفوظ کہلاتی ہے یعنی جس کا تلفظ نہ کیا جائے ۔ اس کو ہم ایک بار پھر آپ کے لئے تکرار کرتے ہیں ایک اور لفظ کے ساتھ لفظ ماضي ہے " گفت " اس میں ہم چھوٹی "ہ " آخر میں لگائیں گے اور اس کے بعد لفظ " است " موجود ہے تو جو جملہ بنےگا وہ یہ ہے : گفتہ است یعنی وہ کہہ چکاہے / چکی ہے ایک اور لفظ ہے " خورد " اس کی بھی وہ ہی ترکیب ہے یعنی آخر میں چھوٹی " ہ " لگادیں گے اور لفظ " است " موجود ہے اس کے ساتھ جو جملہ بنے گا وہ یہ ہوگا : خوردہ است اب آئیے ان کی مدد سے ہم پورے اور مکمل جملے بناتے ہیں اور وہ جملے کچھ اس طرح سے ہیں : او بہ پاکستان رفتہ است یعنی وہ پاکستان چلا گیا ہے یا پاکستان گیا ہے یہاں ضمیر " او " کی جگہ آپ نام لکھ سکتے ہیں آپ اگلا جملہ سنیے : احمد شام خوردہ است ، احمد رات کا کھانا کھا چکا ہے یہاں شام رات کا کھانا کھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے اگلے جملے سنیے : مؤذن اذان گفتہ است یعنی مؤذن اذان دے چکا ہے یا اذان کہہ چکا ہے یہاں اب ہم انہی جملوں کو دوبارہ تکرار کرتے ہیں اور ضمیر اور مرد کی نام کی جگہ کسی خاتون کا نام لے کر جملہ بناتے ہیں :

رضیہ بہ پاکستان رفتہ است رضیہ پاکستان جا چکی ہے / پاکستان چلی گئی ہے

مرضیہ شام خوردہ است مرضیہ رات کا کھانا کھا چکی ہے

طاہرہ اذان گفتہ است طاہرہ اذان دے چکی ہے

یہاں پہ آپ نے تین نام سنے : رضیہ ، مرضیہ اور طاہرہ آپ نے توجہ کی ہوگي کہ ان کا تلفظ فارسی میں رضیے ، مرضیے اور طاہرے کہا گیا ہے یعنی چھوٹی " ہ " کو، جو قا‏عدہ ہم نے آپ کو بتایا ہے اس کے تحت بڑی " ے" تبدیل کردیا گیا ہے لیکن لکھا اسیطرح جائےگا۔ رضیہ، مرضیہ، طاہرہایک بار پھر یادآوری کے طور پر ہم مصدر کی تعریف کریں گے اور کچھ نئے مصدر کو آپ کو نوٹ کرائیں گے اور اس کے بعد بتائیں گے کہ فعل مستقبل کس طرح بنتا ہے ۔مصدر کی پہچان آپ کو کروا چکے ہیں : خوردن ، کشتن یعنی خوردن کے آخر سے آپ " نون " کو ہٹا دیں اور کشتن کے آخر سے بھی " نون " حذف کردیا جائے تو کچھ بچے گا وہ ماضي کہلائے گا اردو میں مصدر کی پہچان کے لئے آپ کو معلوم یہ ہے کہ " نا " لگایا جاتا ہے جیسے " کھانا" ، " پینا " اور مصدر کے آخر سے نون حذف کرنے سے حاصل مصدر فعل میں تبدیل ہوجاتا ہے وہ کونسا فعل بنتا ہے وہ فعل ماضی ہوتا ہے جیسے : خورد ، نوشت ، گفت ، رفت فعل ماضي سے ماضي قریب بنانے کے لئے جو فرمولہ ہے اب اس پر توجہ کیجئے یعنی ماضی اور اس کے آخر میں چھوٹی " ہ " اور اس کے بعد لفظ " است " یعنی "ہے" اور اب اس یادآوری کے بعد آئیے آپ کو کچھ نئے مصدر ہم نوٹ کراتے ہیں آپ ان کی مدد سے جملے بنائیے۔

فرستادن بھیجنا

رساندن پہچانا

آمدن آنا

شنیدن سننا

جویدن چبانا

خوابیدن سونا

خندیدن ہنسنا

ہمیں امید ہے کہ آپ نے آسانی کے ساتھ کچھ بیان کیا گیا ہے اس کو نوٹ کرلیا ہوگا ۔اب دیکھتے یہ ہیں کہ آپ اس کو کتنا سمجھ پائے ہیں اور اس کے سمجھنے کے لئے آپ یقینا" تمرین کریں گے اور اپنے بنائے جملوں کو اس فارمولے سے ملائیں گے جو ہم نے آپ کو یاد کرائے ہیں اور انشاء اللہ اگلے درس میں ہم آپ کو ماضی بعید بنانے کا طریقہ سکھائیں گے اس وقت تک کے لئے اجازت دیجئے ۔ خدانگھدار

Read 4198 times