پندرہواں سبق- درس پانزدہم

Rate this item
(2 votes)

آئیے فارسی سیکھئے

پندرہواں سبق- درس پانزدہم

 

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

..................................

 

گذشتہ پروگرام میں ہم نے ضمیر متصل اور ضمیرمنفصل کی بحث کی تھی اور آپ کو ان کے واحد اورجمع سے آشنا کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی کچھ جملے ان کی مدد سے بھی بنائے تھے کہ جن میں ہم نے ضمائر منفصل اور صفت کا استعمال کیا تھا . آپ کی مزید آشنائی کے لئے ہم ایک بار پھر ضمائر کی بحث کررہی ہیں . فارسی میں ضمیر کی دوقسمیں ہیں : ضمیر متصل اور ضمیر منفصل ، ضمیر متصل در اصل ضمیر منفصل کی جگہ استعمال ہوتی ہے اور گویا ضمیر منفصل کا جانشین قرار پاتی ہے . مثلاً : خواھَرِ مَن ( لفظ خواھر فارسی میں اس طرح سے لکھا جاتا ہے لیکن خاہَر پڑھا جاتا ہے .) یہاں مَن ضمیر منفصل ہے ، آپ ضمیر منفصل کی جکہ ضمیر متصل بھی استعمال کرسکتے ہیں ، جیسے خواھَرَم یعنی میری بہن اب آئیے ضمیر متصل کے سلسلے میں چند مثالیں سنیے : اور پہلے ضمیر متصل واحد یعنی ( م ، ش ، ت) کتابَم ، کتابَش ، کتابَت یہ تو تھی ضمیر متصل واحد اور اب اسی کی جمع سنیے :(مان ، شان ، تان ) اور اب ان کی مثالیں : کتابِمان، کتابِشان ، کتابِتان سامعین اگر آپ کویادہوتو ہم نے آپ کویہ بتایا تھا کہ لفظ کتاب کی جگہ ، دیگر اشیا کے ذریعے بھی آپ ان کےجملے بنا سکتے ہیں یا ان کے تمرین کرسکتے ہیں .تو آئیے ایک بار پھر کچھ الفاظ اور ان کے معنی نوٹ کیجیے جو ہم پہلے بھی آپ کو نوٹ کراچکے ہیں .

 

فارسی اردو متصل واحد اردو متصل جمع اردو

 

گذرنامہ پاسپورٹ گذرنامہ اَم میرا پاسپورٹ گذرنامہ مان ہمارا پاسپورٹ

 

عکس فوٹو عکسَم میرا فوٹو عکسِمان ہمارا فوٹو

 

دفتر کاپی دفترَم میری کاپی دفترِمان ہماری کاپی

 

 

یادرہے جب کوئی لفظ حرف ہ پر ختم ہوتاہے مثلا گذرنامہ ، تو اس لفظ میں ضمیر متصل واحدسے قبل الف کا استعمال کیا جاتا ہے . جیسے گذرنامہ اَم اسی طرح آپ ضمیر متصل ش اور ت کی مدد سے بھی جملے بنا سکتے ہیں .ان کی بھی ایک ایک مثال سنیے ، پہلے مثال واحد کی اور اس کے بعد جمع کی

 

متصل واحد اردو متصل جمع اردو

گذرنامہ اَش اُس کا پاسپورٹ گذرنامہ شان اُن کا پاسپورٹ

عکسَش اُس کا فوٹو عکسِشان اُن کا فوٹو

دفترَش اُس کی کاپی دفترِشان اُن کی کاپی

 

 

متصل واحد اردو متصل جمع اردو

گذرنامہ اَت تیراپاسپورٹ گذرنامہ تان تمہارا پاسپورٹ

عکسَت تیرا فوٹو عکسِتان تمہارا فوٹو

دفترَت تیری کاپی دفترِتان تمہاری کاپی

 

آئیے فارسی سیکھیے کے تحت اب تک آپ نے جوکچھ سنا ، وہ فارسی زبان وادب کے سیکھنے والوں یا شائقین کے لئے محض ایک اشارہ تھا اور جوکچھ بیان کیا گیا وہ آپ کے شوق وذوق کو ابھارنے اور بڑھانے کے لئے ہماری ایک چھوٹی سی کوشش تھی .امید ہے کہ ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب رہے ہوں گے .

Read 4777 times