درس ھفدھم - سترھواں سبق

Rate this item
(2 votes)

آئیے فارسی سیکھئے

درس ھفدھم - سترھواں سبق

قارئین یه پروگرام هم ایران اردو ریدیو سے لیکر پیش کر رهے هیں

...................................

پہلے ہم گزشتہ سبق پر ایک نظر ڈالیں گے اور پھر آج کے سبق کے بارے میں مختصر وضاحت پیش کی جائے گی ۔آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے گزشتہ سبق میں ہوائی سفر کے دوران ممکنہ گفت و شنود سے آپ کو آگاہ کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ فارسی بول چال میں عموما" اختصار سے کام لیا جاتا ہے اور اس سے متعلق ایک دو مثالیں بھی ہم نے پیش کی تھی اور کچھ مختصر جملے بھی آپ کو بنانا سکھائے تھے ۔ آج کے پروگرام میں ہم مزيد کچھ جملے بنائیں گے ۔

 

گُذَرنامہ شُما کُجاست؟ آپ کا پاسپورٹ کہاں ہے؟

صَندَلی شُما قِسمَتِ عَقَب اَست آپ کی سیٹ جہاز کے پچھلے حصے میں ہے

مَن خودکار نَدارَم میرے پاس بال پن نہیں ہے

مِھماندار آبِ خُنَک آوَرد ائیر ہاسٹز ٹھنڈا پانی لائی

او غَذا نَخورد اس نے کھانا نہیں کھایا

 

 

ان جملوں میں استعمال ہونے والے الفاظ اور ان کے معنی پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

 

 

خودکار بال پن

قِسمَت حصّہ

مِھماندار ائیر ہاسٹز

او ، شُما یہ ضمائر تھے جنہیں آپ نے ان جملوں میں ملاحظہ کیا

 

 

اور اب آئیے ہم آپ کی گفتگو اس شخص سے کرارہے ہیں جو آپ کا ہمسفر ہے اور آپ کی برابر والی نشست بیٹھا ہے ۔ یہ شخص دارالحکومت تہران کے رہنے والا ہے آپ کے اور اس کے درمیان جن جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے آئیے انہیں سنتے ہیں :

 

 

شُما خوب فارسی صُحبَت می کُنید، کُجا یادگِرِفتِہ اید ؟ آپ بہت اچھی فارسی بولتے ہیں، آپ نے کہاں سیکھی ہیں ؟

 

دَر خانہ فَرھَنگ خانہ فرہنگ میں، کلچرل ہاؤس میں

شُغلِتان چیست ؟ آپ کیا کام کرتے ہیں ؟

دانشجو ھَستَم میں طالبعلم ہوں

ھَدَفِتان اَز سَفَر بہ ایران چیست ؟ آپ کا ایران آنے کا کیا مقصد ہے ؟

بَرای زيارَت آمَدہ ام میں زيارت کی غرض سے ایران آیا ہوں

کُجا اِقامَت خواھید داشت ؟ آپ کہاں ٹھہریں گے ؟

ھُتِل میں ہوٹل میں ٹھہروں گا ( یہاں اختصار کے ساتھ وہ صرف ہوٹل کہا جا سکتا ہے )

کُدام ہُتِل ؟ آپ کس ہوٹل میں قیام کریں گے ؟ ( یہاں صرف مختصر سوال کیا گيا ہے کونسے ہوٹل؟)

ھَنوز مَعلوم نیست ابھی معلوم نہیں ہے

چَند روز دَر ایران می مانید ؟ آپ کتنے دن ایران میں قیام کریں گے ؟

حُدودا" یِک ماہ تقریبا" ایک ماہ

 

 

 

اس مختصر گفتگو کے ساتھ ہمارا آج کا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا اگلے پروگرام تک کے لئے اجازت دیجئے ۔ خدانگھدار

Read 4045 times