Print this page

بقائی: جب تک ایران کے قانونی اور منطقی مطالبات پورے نہ ہوں، کوئی معاہدہ نہیں

Rate this item
(0 votes)
بقائی: جب تک ایران کے قانونی اور منطقی مطالبات پورے نہ ہوں، کوئی معاہدہ نہیں

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کو قومی کانفرنس "جرس بیداری ،ایران سے فلسطین تک" میں، ایران اور دنیا کے فکری نظام میں فلسطین کے مسئلے کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: فلسطین کا مسئلہ جب تک اس شکل میں جاری رہے گا، مغرب اور امریکا کے دعووں کے لئے سب سے بڑی رسوائی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا: قوموں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی قواعد کی تدوین کے فورا بعد، ہم نے فلسطین کی سرزمین پر قبضے اور صہیونی حکومت کی تشکیل کے مکمل طور پر متضاد عمل کا مشاہدہ کیا،  گزشتہ 80 سال کے دوران  اس  واضح تضاد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب کے انسانی حقوق کے نعرے کبھی بھی سچائی اور سنجیدگی  کی بنیاد پر نہیں تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے  ایران کی خارجہ پالیسی کی جڑوں پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: فلسطین کے مسئلے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف پائیدار ہے ۔ ہم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت کسی خارجی مداخلت کے بغیر  پورا ہونا چاہیے،  یہ بنیادی حق نہ صرف اس قوم کا اپنا حق ہے، بلکہ بین الاقوامی حقوق کے واضح اصولوں کے مطابق، دنیا کی ہر حکومت اس کی حمایت اور مدد کرنے کی پابند ہے۔

Read 21 times