بین الاقوامی حقوق کے امریکی ماہرین کی بڑی تعداد نے ایک کھلے خط میں اعلان کیا ہے کہ ایران پر امریکی جارحیت جنگی جرم کے مترادف ہے۔
یہ خط مارچ کے مہینے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ردعمل میں لکھا گیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ "صرف تفریح کے لیے" ایران پر حملہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے اس موقف پر کہ امریکہ "جنگوں کے اصولوں" کے تحت نہیں لڑے گا جسے انہوں نے حماقت آمیز قرار دیا تھا۔
امریکی قانونی امور کے ماہرین نے مزید لکھا ہے کہ ایران کے اسکولوں، طبی مراکز اور رہائشی علاقوں پر حملے باعث تشویش ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی مسلمان وکیلوں کے ایک گروہ نے بھی ایران پر حملوں میں شدت لانے اور "ایران کو پتھروں کے دور میں لوٹانے" کے امریکی دعووں کو غیرانسانی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔





















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
