سلیمانی

سلیمانی

تہران : ایرانی پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور شہید پاسبان حرم حسن صیاد خدائی کو امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد لحد کردیا گیا شہید کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی شہید حسن صیاد خدائی کے پیکر پاک کی تہران کے حسینیہ معراج شہداء میں تشییع کی گئی، میت کو بڑے جلوس کی شکل میں شہدا قبرستان لے جایا گیا واضح رہے کہ اتوار کی شام تہران میں “مجاہدین اسلام” سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے پاسبان حرم کرنل صیاد خدائی کو انکے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

شیرانی : بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں آگ بجھانے کیلئے ایرانی فائر فائٹر طیارہ شیرانی پہنچ گیا۔ کنزرویٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا ہے کہ ایرانی فائر فائٹر طیارے نے شیرانی کے جنگلات میں آگ بجھانے کےلئے اسپرے شروع کردیا ہے۔ شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگ پر بڑی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے، جنگلات میں فائر لائن مکمل کنٹرول میں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرغون غر کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کےافراد موجود ہیں، جنگلات میں کچھ جگہوں پر پہلے سے لگی آگ کے بعد انگاروں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔آگ مکمل ختم ہونے کے بعد جنگلات میں درختوں اور جنگلی حیات کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، نقصانات کے تخمینہ کیلئےٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

صنعا : یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ یمن کی تقسیم کی بیرونی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ یمنی اتحاد کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان میں مہدی المشاط نے کہا ہے کہ متحدہ یمن کی سالگرہ کا جشن اس بات کے مترادف ہے کہ یمن کی تقسیم کے سارے بیرونی منصوے اور سازشیں شکست سے دوچار ہوں گی۔ عوام ہی یمنی اتحاد کا باعث ہیں اور وہ کبھی تسلیم نہیں ہوں گے۔ مہدی المشاط نے کہا کہ دشمن کے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور امریکا کی حمایت سے دشمن ممالک یمن کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اس لئے جنگ کے خاتمے کا ابھی کوئی تصور نہیں کیا جا سکتا۔ یمنی عوام کو جنگ اور جنگ بندی میں کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا ہے اس لئے کہ جارح ممالک اپنی جارحیت سے باز نہیں آرہے ہیں۔

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں پر شرعی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس غلیظ امریکی حرکت کے خلاف یک زباں ہوں اور اسلامی تعلیمات کے دفاع کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ دجالی قوتیں اسلام کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئی ہیں، دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ ہمیں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ امریکہ کی حمایت ان باطل قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگی، جو نظام اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتا، ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔ دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے، اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیئے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کیجانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Monday, 23 May 2022 05:47

خلق خدا کی خدمت

قران کریم اور اھلبیت علیھم السلام کی تعلیمات میں خلق خدا کی خدمت کا بہت زیادہ ثواب ہے لہذا غریب و نادار مسلمانوں کی ضرورتوں کی تکمیل ایک ثقافت اور دینی اقدار میں بدلنا عصر حاضر ضرورت ہے ۔

امام علی علیہ السلام نے اس سلسلہ میں جناب کمیل سے فرمایا «يا كُمَيلُ مُرْ أهلَكَ أنْ يَروحوا في كَسْبِ المَكارِمِ و يُدْلِجوا في حاجَةِ مَن هُو نائمٌ ۔۔۔۔ » (۱) اے کمیل اپنے خاندان والوں کو حکم دو کہ مکارم اخلاق حاصل کرنے کی کوشش کریں اور حتی رات کی تاریکی میں لوگوں کی حاجتیں برلائیں ، ان کی مشکلات کو حل کریں، قسم اس خدا کی جس کے ہاتھوں میں میری جان ہے کوئی بھی کسی مومن انسان کے دل کو مسرور و شادمان نہیں کرسکتا مگر یہ کہ خداوند متعال اسے اس نیک عمل کے بدلے، سیلاب اور زلزلہ جیسی بلاوں، مصیبتوں اور مشکلات میں اس کی مدد کرے اور اسے نجات دے ۔

قرآن کریم کا بھی اس سلسلہ میں ارشاد ہے کہ «تَعاوَنُوا عَلَى الْبِرّ و التّقوی» ؛ نیکی اور تقوای الھی میں ایک دوسرے کی مدد کرو ۔ یعنی یتیم و بے سرپرست بچے ، ضرورت مند و بے یار و مددگار افراد کی مدد کرو ۔

اور ایک دوسرے مقام پر قران کریم نے فرمایا «إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنینَ» ؛ خدا احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

کس قدر اچھا ہے کہ انسان، محبوب خدا ہو ۔ ہم اپنی زندگی میں بہت سارے ایسے کام کرتے ہیں تاکہ خدا کو راضی کرسکیں اور کیا اچھا ہے کہ خدا ہم سے راضی رہے ، اس نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ ایک دوسرے کی خدمت کرو تاکہ تمھارا خدا تم سے محبت کرے اور راضی ہوجائے ۔

سورہ طلاق کی ۷ ویں ایت شریفہ میں اس سلسلہ میں ایا ہے کہ «لِیُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ وَمَن قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهُ فَلْیُنفِقْ مِمَّا آتَاهُ اللَّهُ لَا یُکَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا مَا آتَاهَا سَیَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُسْرًا» (۳) ؛ صاحبِ وسعت کو چاہئے کہ اپنی وسعت کے مطابق خرچ کرے اور جس کے رزق میں تنگی ہے وہ اسی میں سے خرچ کرے جو خدا نے اسے دیا ہے کہ خدا کسی نفس کو اس سے زیادہ تکلیفنہیں دیتا ہے جتنا اسے عطا کیا گیا ہے عنقریب خدا تنگی کے بعد وسعت عطا کردے گا ۔

مصنف: نقوی

روزنامہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران براعظم یورپ کے ملکوں میں افراط زر کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یورپی منڈیوں کے ہفتہ وار جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پورے براعظم اور خاص طور سے بلقان ریجن کے ملکوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں اور زندگی کے دوسرے اخراجات میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور اس میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔
اخبار کے مطابق رواں سال کے دوران یورپی یونین کے نو ملکوں میں افراط زر کی شرح دس فیصد زیادہ رہی ہے جبکہ اسٹونیا میں صورتحال کافی بدتر ہے جہاں افراط زر کی شرح انیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
فائنانشل ٹائمز نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلغاریہ کو سولہ فیصد سے زیادہ، جمہوریہ چیک اور رومانیہ کو تیرہ فیصد سے زیادہ، لتھووینیا کو تیرہ فیصد، پولینڈ کو دو فیصد سے زیادہ، اور سیلوواکیا کو گیارہ فیصد سے زیادہ افراط زر کا سامنا ہے۔
اس سے پہلے یورپی ذرائع ابلاغ نے، یونان کے محکمۂ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک میں افراط زر کی شرح اپریل میں دس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ افراط زر کی وجہ سے کینیڈا اور آسٹریا میں روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی کے مطابق، دونوں ملکوں میں متوسط طبقے کے اخراجات اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
 کینیڈا کے محکمۂ شماریات کے مطابق انیس سو ننانوے کے بعد سے ملک میں افراط زر کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس سے پیٹرول کو چھوڑ تمام اشیا کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔
 آسٹریا کے وفاقی محکمۂ شماریات نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے دوران اشیائے صرف کی قیمتوں میں سات اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو انیس سو اکیاسی کے بعد سے مہنگائی کی سب سے اونچی سطح ہے۔
روزنامہ فائنانشل ٹا‏ئمز نے روس یوکرین تنازعے کو یورپی ملکوں میں اشیائے صرف کی قیمتوں اور افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ تاہم روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے خلاف عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ، یورپی ملکوں کو معاشی افراتفری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 
اسپین کے پارلیمانی وفد نے وفد کے سربراہ کو ویزا نہ ملنے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کا دورہ منسوخ کر دیا۔ 

الجزیرہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ہسپانوی ارکان اور فلسطین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شیرین کی شہادت سے متعلق میدانی امور پر بات چیت کے لیے متعدد یورپی مندوبین کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے تھے۔ ابو اقلہ صیہونی اسنائپرز کے ہاتھوں تفتیش کے لیے شہید ہو گئے۔ 

دو ہفتے قبل شمال مغرب میں جنین کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے الجزیرہ کے فلسطینی صحافی الجزیرہ پر 100 سے 150 میٹر کے فاصلے سے حملہ کیا تھا۔اس نیٹ ورک کا پروڈیوسر زخمی ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے ویزا دینے سے انکاری ہونے والے "منو پنڈا" نے اتوار کے روز کہا: "اسرائیل نے اس یورپی پارلیمانی وفد کے کام کو روک دیا ہے اور اس وفد کو غزہ کی پٹی کا سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔" 

اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنڈا کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی مجاز حکام نے ان کے بارے میں موصول ہونے والی معلومات کی وجہ سے تصدیق نہیں کی ہے۔ 

یورپی پارلیمنٹ کے صدر رابرٹ میٹزولا نے اسرائیل کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر حکام کے ساتھ تشویش کا اظہار کریں گے۔ 

فلسطین کے ساتھ تعلقات کی 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے یورپی مقننہ کو مقبوضہ علاقوں میں سیاسی، اقتصادی اور انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ 
h/www.taghribnews.

پاسداران اسلامی انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سامراحیت سے تعلق رکھنے والوں کی دہشتگردی کاروائی میں ایرانی مدافع حرم کرنل "صیاد خدایی" کی شہادت ہوئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، آج شام چار بجے کے قریب تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

سپاہ نیوز کے مطابق، آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انسدادِ انقلاب کے مجرمانہ دہشت گردانہ اقدام اور عالمی سامراجیت سے متعلق عناصر کے ہاتھوں، مدافعین حرم میں سے ایک کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج شام (اتوار) کو مشرقی تہران میں مجاہدین اسلام سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر ان کے اہل خانوں کو تعزیت اور تہنیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس مذموم واقعے میں ملوثین کی شناخت کے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

**9467

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان علی بہادر جہرمی نے کہا ہے کہ ایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی کا عمان کا دورہ  پانچواں غیر ملکی دورہ ہے جو ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر عمان کے دورے سے قبل تاجیکستان، ترکمنستان، روس اور قطر کا دورہ کرچکے ہیں ، عمان پانچواں ملک ہے جس کا آج پیر کے دن صدر رئیسی دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ، عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر آج ایک اعلی سیاسی اور قاتصادی وفد کے ہمراہ عمان روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ عمان کے بادشاہ او ردیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹامس ویسٹ نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں امریکہ کے خصوصی مندوب نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں طالبان کے عبوری وزير داخلہ سراج الدین حقانی  نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ طالبان کا دشمن نہیں بلکہ دوست ہے۔