امریکہ نے اپنی حماقت سے دنیا کے تمام لوگوں کو "آبنائے ہرمز" سے محروم کردیا: جنرل فدوی

Rate this item
(0 votes)
امریکہ نے اپنی حماقت سے دنیا کے تمام لوگوں کو "آبنائے ہرمز" سے محروم کردیا: جنرل فدوی

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے مشاور ٹیم کے سربراہ جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکہ یہ تصور کر بیٹھا تھا کہ ایران کو تباہ کرسکتا ہے لیکن کوئی بھی معمولی ہدف بھی حاصل نہیں کرسکا۔

جنرل علی فدوی نے کہا کہ امریکہ نے غلط اندازوں کے تحت کچھ اہداف معین کیے تھے جنہیں اپنے زعم میں 3 سے 5 دن میں حاصل کیا جانا تھا لیکن ان میں سے ایک ٹارگیٹ بھی پورا نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے مغربی ماہرین نے بھی امریکہ کی شکست کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ایران کو تباہ کرسکتے ہیں لیکن ان کی اس غلطی کے نتیجے میں دنیا کے عوام آبنائے ہرمز سے محروم ہوگئے۔

Read 25 times