ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے سمجھوتے کے بارے میں، اعلی قومی سلامتی کونسل کا بیان

Rate this item
(0 votes)
ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے سمجھوتے کے بارے میں، اعلی قومی سلامتی کونسل کا بیان

ایران کی اعلی قومی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آج رات سے لبنان سمیت سبھی محاذوں پر جنگ بند ہورہی ہے اور ایران کا بحری محاصرہ بھی فوری طور پر ختم ہوجائے گا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے بیان کا متن مندرجہ ذیل ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

  ایرانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ:

   اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے شہید رہبر کی قیادت کے سائے میں، امریکی صیہونی دشمن پر اپنی برتری مکمل کرلی اورنظام کی اعلی قیادت(حفظہ اللہ) کی تدابیر، عوام کی حمایت اورسپاہیان اسلام کی مجاہدانہ مساعی کے نتیجے میں، چند مہینے کے دشوار اور انتھک مذاکرات کے بعد، جنگ کے خاتمے کے مذاکرات (اسلام آباد مذاکرات) کے تعلق سے، مفاہتی یادداشت کے متن کو اتوار 24 جون کی رات آخری شکل  دے دی۔  

انجام پانے والے اتفاق رائے کے مطابق آج رات سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ مستقل طور پر ختم ہورہی ہے اورایران کا بحری محاصرہ بھی بلا تاخیر مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔

  مفاہمتی یاد داشت پر جمعہ 19 جون کو دستخط ہوں گے۔   
 مکمل سمجھوتے کے مذاکرات کا انحصار، مفاہمتی یاد داشت کے مطابق، فریق مقابلے کے وعدوں پر عمل درآمد پر ہوگا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان اور حکومت قطر کی مساعی کی قدردانی کرتا ہے۔    
  والسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

سیکریٹریٹ اعلی قومی سلامتی کونسل

Read 14 times