- پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سابق سفیر لانا نُسیبہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزدگی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: "لومڑی، مرغیوں کی رکھوالی کی امیدوار بن گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، قالیباف نے اتوار 25 اکتوبر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: "یہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عہدے پر قبضہ کرنے کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد خطے میں 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کے لیے سفارتی راستہ ہموار کرنا اور منظم نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے۔"
انھوں نے مزید لکھا: "ان کا پیشہ ورانہ ریکارڈ غزہ کے المیے کا دفاع کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ لومڑی اپنے لنکڈ اِن (LinkedIn) پروفائل کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے تاکہ 'مرغیوں کے ڈربے کی رکھوالی' کی ملازمت کے لیے درخواست دے سکے۔"
قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لانا نسیبہ کے ایک پرانے انٹرویو کے کچھ حصے بھی شیئر کیے ہیں، جس میں انھوں نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور ان کے باہمی تعاون کا دفاع کیا تھا۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
