جزیرہ بوبیان اور علی السالم امریکی فوجی اڈے کے اسٹریٹیجک رڈار اسٹیشن تباہ

Rate this item
(0 votes)
جزیرہ بوبیان اور علی السالم امریکی فوجی اڈے کے اسٹریٹیجک رڈار اسٹیشن تباہ

 سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن نصر2 کی چوبیسویں لہر میں امریکا کے علی السالم فوجی اڈے کا ابتدائی وارننگ کا رڈار سینٹر اور اسی طرح جزیرہ بوبیان میں ایک رڈار سسٹم تباہ کردیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ رابطہ عامہ نے آپریشن نصر2 سے متعلق اپنے اعلامیہ میں ملت ایران کو مخاطب کرکے اعلان کیا ہے کہ  غازیان اسلام کے اس جوابی آپریشن میں، دہشت گرد امریکی فوج کے مذکورہ دونوں رڈار اسٹیشن آپریشن سے خارج ہوگئے ہیں۔

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ جارح دشمن کی تنبیہ کے لئے ہماری جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔  
وماالنصر الامن عنداللہ العزیز الحکیم

Read 5 times