ہم نے خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دیا؛ ایرانی قوم سے احترام کے ساتھ بات کریں، جنرل ابن‌ الرضا

Rate this item
(0 votes)
ہم نے خطے میں طاقت کے توازن کو بدل دیا؛ ایرانی قوم سے احترام کے ساتھ بات کریں، جنرل ابن‌ الرضا

ایرانی قائم مقام وزیرِ دفاع و مسلح افواج کے معاون نے کہا ہے کہ ایران نے عملی میدان میں خطے کی طاقت کے توازن کو بدل دیا اور ثابت کر دیا کہ ”مارو اور بھاگ جاؤ“ کا دور، سمندر پار سے فوجیں لانے کا زمانہ اور دھمکیوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا میدانِ عمل کی حقیقت اور فاتح فریق کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

جنرل ابن الرضا نے کہا کہ ایران کی ہزاروں سالہ تاریخ کا مطالعہ کریں، تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ ایرانی قوم سے احترام کی زبان میں بات کرنا ضروری ہے۔

Read 8 times