20 بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں پر ایران کے حملے

Rate this item
(0 votes)
20 بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں پر ایران کے حملے

 سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے 2 جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں نیزآبنائے ہرمز کے غیر محفوظ اور ممنوعہ  علاقوں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 10 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبہ رابطہ عامہ نے ایران کے مومن اور شجاع عوام کے نام بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آپ نے تقریباً 190 راتوں سے شہروں کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر اپنے اجتماع کا سلسلہ جاری رکھ کر، بصیرت اور استقامت کا حقیقی مظاہرہ کیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ "سپاہ نیوی میں غیور فرزندان ملت آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول باقی رکھتے ہوئے، آپ کی امانت کی پاسداراری کررہے ہیں۔

 ایرانی عوام کے نام جاری ہونے والے سپاہ پاسداران کے اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوج نے اپنی شرپسندانہ جارحیت میں خلیج فارس میں ایران کے پانچ آئل ٹینکروں پر حملہ کیا جس کے جواب میں سپاہ نیوی کے بہادر جوانوں نے اس کے دو جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں پر حملہ کرکے سنگین نقصان پہنچایا ہے۔

   بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح دہشت گرد امریکی فوج کے ورغلانے پر دس بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ اور ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی جو سپاہ نیوی کے جوانوں کے حملوں کا نشانہ بن گئے  
 بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پوری طرح سپاہ نیوی کی نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔

Read 34 times