پوپ لئو: جھوٹی طاقت کے نشے نے ایران کے خلاف جنگ کے شعلے بھڑکائے

Rate this item
(0 votes)
پوپ لئو: جھوٹی طاقت کے نشے نے ایران کے خلاف جنگ کے شعلے بھڑکائے

 ارنا نے پولیٹیکو جریدے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پوپ لئو چہاردہم نے کہا ہے کہ خود پسندی اور دولت پرستی بہت ہوچکی! اب جنگ بند کی جائے۔

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوائے اعظم نے اپنے اب تک کے سخت ترین بیان میں،جھوٹی طاقت کے نشے کی مذمت کی اور کہا کہ یہی نشہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائيل کی جنگ کا باعث بنا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ بہت  ہوچکا، اب یہ جنگ بند کی جائے۔

 قابل ذکر ہے کہ پوپ لئو چہاردہم نے پاکستان میں  ایران امریکا مذاکرات شروع ہوتے ہی سینٹ پیٹر چرچ میں، دعائیہ تقریب منعقد کی تھی۔  

 پوپ لئو چہاردہم نے، جو امریکا میں پیدا ہوئے ہیں، اپنی دعا میں امریکا یا ٹرمپ کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا انداز اور لہجہ بتارہا تھا کہ وہ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے مخاطب ہیں جنھوں نے امریکا کی نام نہاد فوجی برتری کے نشے میں چور ہوکر، مذہبی اصطلاحات کے ساتھ جنگ کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read 9 times