آبنائے ہرمز کے بارے ٹرمپ کا منصوبہ مبہم اور ناقابل عمل ہے، الجزیرہ

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز کے بارے ٹرمپ کا منصوبہ مبہم اور ناقابل عمل ہے، الجزیرہ

الجزیرہ نے آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی صدر کے منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں رکی ہوئی بحری آمدورفت کے مسئلے میں اب تک کوئی عملی تبدیلی نظر نہیں آئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر ایران کی نئی حکمت عملی کے تحت جہازوں کی رفت و آمد میں بندش کو ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم مقررہ مہلت گزرنے کے باوجود ٹرمپ کے اعلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے کے پہلے دن ہی واضح نتائج سامنے نہیں آئے اور آبنائے ہرمز میں رکی ہوئی بحری آمدورفت کے مسئلے میں کوئی عملی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ اس حوالے سے چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے میں کئی ابہامات پائے جاتے ہیں اور یہ منصوبہ عملی طور پر قابلِ نفاذ نظر نہیں آتا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ آزادی آپریشن کے پہلے ہی دن شکوک و شبہات سامنے آگئے اور اس بات کے کوئی واضح آثار نہیں ملے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو آزاد کرنے کا دعوی حقیقت میں پورا ہوا ہو۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اندازوں کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ 66 دنوں میں آبنائے ہرمز میں سینکڑوں بحری جہاز رکے ہوئے ہیں۔ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس منصوبے کے عملی نتائج ابھی تک سامنے نہیں آسکے اور بحری راستوں کی صورتحال بدستور غیر واضح اور پیچیدہ ہے۔

Read 27 times