ایران کے خلاف جارحیت غیر منصفانہ تھی، پاپ

Rate this item
(0 votes)
ایران کے خلاف جارحیت غیر منصفانہ تھی، پاپ

کیتھولک دنیا کے سربراہ پاپ لیو چہاردہم نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس تنازعے کو عادلانہ جنگ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

روم سے میڈرڈ کے سفر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاپ نے کہا کہ عادلانہ جنگ کا تصور ایک ایسے دور سے تعلق رکھتا ہے جب موجودہ زمانے کے انتہائی تباہ کن ہتھیار موجود نہیں تھے، اس لیے جدید جنگوں کو اسی پیمانے پر جانچنا درست نہیں۔

انہوں نے بالواسطہ طور پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس موقف کو مسترد کیا جس میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا دفاع کیا گیا تھا۔

پاپ لیو چہاردہم گزشتہ کئی مہینوں سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد مواقع پر ایسے بیانات اور دھمکیوں پر بھی تنقید کی ہے جو ان کے بقول تنازعات کو مزید بھڑکا سکتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

Read 13 times