دشمن اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے، جنرل حاتمی

Rate this item
(0 votes)
دشمن اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے، جنرل حاتمی

ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگوں میں دشمن اپنی وسیع فوجی صلاحیتوں کے باوجود کوئی بھی اسٹریٹجک یا ٹیکٹیکل ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

گیلان صوبے میں ایرانی فوج کے شہداء کی یاد میں رشت شہر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ فوجی منطق کے مطابق جارح اُس وقت ہی کامیاب تصور ہوتا ہے جب وہ اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لے، جبکہ دفاعی جنگ میں دشمن کو اس کے مقاصد حاصل کرنے سے روک دینا مدافع کی کامیابی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ایرانی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون آخری لمحے تک پوری شدت کے ساتھ دشمن کے خلاف استعمال ہوتے رہے۔

ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے بھی اپنی مضبوطی برقرار رکھی اور دشمن کے متعدد بغیر پائلٹ اور پائلٹ والے طیاروں کے ساتھ ساتھ اس کے بعض اسٹریٹجک آلات کو نقصان پہنچایا۔

میجر جنرل حاتمی نے دشمن کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا کہ ایران کی مسلح افواج کو تباہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن دعوی کرتا ہے کہ اس نے ایران کی مسلح افواج کو ختم کردیا ہے، جبکہ وہ خود بھی جانتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ہمیشہ سے دشمنوں کے مقابلے میں اقتدار، پیش قدمی، تخلیقی صلاحیت اور شجاعت کے ساتھ ڈٹی رہی ہیں۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ حکومت، پارلیمنٹ، عدلیہ، مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

Read 27 times