ایرانی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ڈپٹی کمانڈر برائے سیاسی امور

Rate this item
(0 votes)
ایرانی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ڈپٹی کمانڈر برائے سیاسی امور

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر برائے سیاسی امور میجر جنرل یداللہ جوانی نے العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ارنا کے مطابق میجر جنرل ید اللہ جوانی نے العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے اپنے حساب کتاب میں ایک اسٹریٹیجک غلطی کی اور اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس خیال کے ساتھ جنگ ​​میں داخل ہوا کہ وہ چند دن کے اندر اندر ایرانی مسلح افواج کو شکست ، ملک کو تقسیم  اور ایران پر اپنا تسلط بحال کر سکتا ہے۔ تاہم، جنگ میں ہونے والی پیش رفت نے واضح کردیا کہ  یہ تخمینے میدانی حقائق سے میل نہیں کھاتے۔

 

 انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس بات ہمارا جواب پہلے کہیں زیاد سخت ہوگا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر برائے سیاسی امور نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے  جنگ کو دوبارہ شروع کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ یہ ہے کہ وہ اب تک اس طرح کی کارروائی کے نتائج کے بارے میں مطمین نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جنگ میں مدر آف آل بم کا استعمال  کرکے بھی امریکہ اور صیہونی حکومت مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکیں گے۔ 

میجر جنرل یداللہ جوانی نے علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ کو خطے کی قوموں اور حکومتوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہم بعض علاقائی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پہلے اعلان کیا ہے کہ وہ ان اڈوں کو نشانہ بنائے گا جو اس ملک پر حملے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم، اس پوزیشن کا مطلب ان اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کے خلاف دشمنی نہیں ہے۔

Read 140 times