وزرائے کابینہ کی جان کو خطرہ، میزائل حملے کے بعد اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس معطل، صہیونی میڈیا

Rate this item
(0 votes)
وزرائے کابینہ کی جان کو خطرہ، میزائل حملے کے بعد اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس معطل، صہیونی میڈیا

 اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ اور ایران کے میزائل حملوں میں شدت کے بعد اسرائیلی کابینہ وزرا کی سیکورٹی کے بارے میں سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر نئی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔

اسرائیلی چینل 15 نے بتایا کہ جنگ کے آغاز کے فورا بعد ایک سرکاری سفر کے دوران ایک اسرائیلی وزیر شمالی علاقوں میں حزب اللہ کے میزائل حملے کے قریب آگیا تھا اور سیکورٹی اداروں کے مطابق اس واقعے میں وزیر کی جان کو براہِ راست خطرہ لاحق ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک ماہ تک خفیہ رکھا گیا، اور حال ہی میں ایک سینئر اہلکار نے ایک غیرعلانیہ نشست میں اس کی تفصیل بیان کی۔ اس کے بعد سیکورٹی یونٹ نے سفارش کی ہے کہ سرکاری شخصیات کو حساس مقامات پر جانے سے روک دیا جائے اور ان کے سفر صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں کیے جائیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کی شام اطلاع دی کہ یروشلم میں کنسٹ کا اجلاس اس وقت معطل کرنا پڑا جب ایران سے آنے والے میزائل حملے کے انتباہی سائرن بجنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق کنست کے اراکین سالانہ بجٹ پر بحث کے دوران موجود تھے کہ اچانک سائرن بج اٹھا، جس کے بعد اراکین اجلاس چھوڑ کر پناہ گاہوں کی طرف روانہ ہو گئے۔

Read 20 times