ایران کا دفاع واجب شرعی ہے

Rate this item
(0 votes)
ایران کا دفاع واجب شرعی ہے

 آوا  نیوز کے حوالے سے آیت اللہ محمد باقر فاضلی بہسودی، جو افغانستان کے شیعہ مراجع تقلید میں شمار ہوتے ہیں، نے اعلان کیا کہ قرآنِ کریم کی آیات کے مطابق امریکہ اور صہیونی رژیم کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع مسلمانوں پر " شرعی واجب" ہے۔

انہوں نے مصر کی مجلسِ علماء الازہر کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ امریکہ اور صہیونی رژیم برسوں سے اسلامی سرزمینوں، خصوصاً فلسطین میں قتل و غارت اور جرائم کا ارتکاب کرتے رہے ہیں، توقع یہ ہے کہ عالمِ اسلام کے دینی ادارے ان ممالک کی حمایت کریں جو ان جارحیتوں کے خلاف کھڑے ہیں، نہ کہ ان کے دفاع کی مذمت کریں۔

اس مرجعِ تقلید نے سورۂ حج کی آیت 39 کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ قرآنِ کریم نے مظلوموں کو دفاع کی اجازت دی ہے اور ان کی نصرت کا وعدہ بھی کیا ہے۔

آیت اللہ فاضلی بہسودی نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت صرف علماء کے فتوے یا ذاتی رائے تک محدود نہیں، بلکہ اس کی بنیاد قرآن کے صریح حکم میں ہے، اور ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق ذمہ دار ہے۔

انہوں نے ایران کے فوجی کمانڈروں اور سائنسی شخصیات کے قتل کو بھی دشمنانِ اسلام کی کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات کے مقابلے میں دفاع اور مزاحمت ایک فطری اور جائز عمل ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں بعض سنی دینی اداروں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کے اقدامات کی مذمت نہ کرنا، اور اس کے برعکس ایک اسلامی ملک کے دفاع پر تنقید کرنا، مسلمانوں کے درمیان تشویش اور افسوس کا باعث بن رہا ہے۔

 
 
Read 38 times